ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اقدام خود کشی کے بعد وزیر اعلیٰ کے سیاسی سکریٹری سنتوش کی حالت میں سدھار

اقدام خود کشی کے بعد وزیر اعلیٰ کے سیاسی سکریٹری سنتوش کی حالت میں سدھار

Sun, 29 Nov 2020 12:00:50    S.O. News Service

بنگلورو،29؍نومبر(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کے سیاسی سکریٹری سنتوش کا اقدام خود کشی ریاست کے سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بن چکا ہے۔ تو دوسری طرف نیند کی گولیا ں کافی مقدار میں کھالینے کے بعد بے ہوش ہوجانے والے سنتوش کا شہر کے ایم ایس رامیا اسپتال میں علاج جاری ہے اور بتایا جاتا ہے کہ ان کی صحت میں سدھار ہوا ہے انہیں وارڈ منتقل کردینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔سنتوش نے جب نیند کی گولیاں کھالیں تو کل شب 8.30بجے کے آس پاس انہیں اسپتال لایا گیا تھا۔ ایم یس رامیا اسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ سنتوش کی حالت میں کافی سدھار آیا ہے اور اب وہ کسی بھی طرح کے خطرے سے باہر ہے۔اس لئے انہیں آئی سی یو سے عام وارڈ میں منتقل کردیا جائے گا۔اسپتال کے ڈائرکٹر ڈاکٹر سریش شیٹی نے بتایا کہ ان کی صحت میں سدھار کی بنیاد پر انہیں اگلے ایک دو دن میں ڈسچارج بھی کردیا جائے گا۔ فی الوقت سنتوش کا علاج اس اسپتال کے آئی سی یو میں ہی جاری ہے۔ اس سلسلہ میں شہر کے سداشیوانگر پولیس تھانے میں ایک معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس کی طرف سے اس کی جانچ کی جا رہی ہے۔ سنتوش کے خلاف اس تھانے میں دفع 309کے تحت ایک کیس بھی درج کیا گیا ہے۔


Share: